ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ حکومتی شفافیت کا ثبوت ہے، شہباز

February 22, 2018

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ حکومتی شفافیت کا ثبوت اورمسلم لیگ ن کی کی حکومت کے لیے ایک اعزازہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کرپشن کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کی تائید بھی کرتی ہے،ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ کرپشن کے خلاف حکومت کی زیروٹالیرنس کی پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کےلیے مثال بن چکی ہے،ترقی کے سفرکومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گےاور رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت کو ہر سطح پر فروغ دیا ہے ۔