عدلیہ مخالف تقاریر،لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو رپورٹ پیش کرنیکا حکم

February 23, 2018

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا کو توہین عدالت کے مواد پر اجلاس طلب کرنے اور اس پر فیصلہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست آمنہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف ،ان کی صاحبزادی اور لیگی رہنما عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں ۔