سترہ ترک باشندوں کی یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست

February 23, 2018

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونان میں17ترک باشندوں نے بحیرہ ایجین کے جزیرے اینوسیس میںداخل ہو کر پناہ طلب کرلی۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے ایک افسر کے مطابق ترک باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ترکی میںموجودہ حکومت کی جانب سےجبر کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ کے طالب باشندوں کو چیوس جزیرے کے سیاسی پناہ کے مرکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔