مین ہول میں کریکر پھینکنے والا چینی دھماکے سے دور جا گرا

February 23, 2018

چینی شخص کو شرارت مہنگی پڑ گئی، مین ہول میں فائرکریکر ڈالنے پر زور دار دھماکا ہو گیا۔

کچھ لوگ شرارت کرتے ہوئے اکثر نتائج سے بے پرواہ ہوتے ہیں، اس چینی شخص کو فائر کریکر سے چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

چین کی ایک مصروف شاہراہ پر فائر کریکر تھاما ہوا یہ شخص قریب موجو دگٹرکے110پاؤنڈ کے مین ہول کے پاس گیا اور فائر کریکر گٹر میں پھینک دیا۔

جیسے ہی کریکر گٹر میں گِرا ایک زور دار دھماکا ہوا جس سے یہ شخص ہوا میں 10فٹ تک دور جا گِرا۔

وہ تو قسمت اچھی تھی کہ یہ شخص جان سے نہیں گیا لیکن اس شرارت سے اس نے سبق خوب سیکھ لیا۔