امریکا میں شدید بارشیں، خاتون ہلاک ،متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

February 25, 2018

امریکا کے جنوب اور وسط مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جبکہ امریکی ریاست کینٹکی میں ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

کینٹکی کے شہرلوئس ویلی میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ،متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ،کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے وسط مغربی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔