سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار سو روپے کی کمی

February 27, 2018

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار سو روپے کمی ہوئی ہے،سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک ٘میں سونا 56 ہزار 650 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 285 روپے کم ہوکر 45 ہزار 557 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1330 ڈالر اونس ہوگئی ہے۔