تائیوان میں روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد

March 03, 2018

تائیوان میں روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی خواہشات کاغذی لالٹینوں پر لکھیں اور اُنہیں فضا میں بلند کیا تو آسمان سیکڑوں لالٹینوں سے جگمگا اُٹھا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں منعقدکئے جانے والے اس روشنیوں بھرے فیسٹیول میں سیکڑوں افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر اپنے دل کی خواہشات و پیغامات لکھے اور پھر اُن لالٹیوں کو روشن کر کے فضا میں بلند کیا تو آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے اس روایتی فیسٹیول میں جہاں لوگوں نے لالٹینیں فضا میں بلندکر کے خوب انجوائے کیا وہیں ہزاروں لالٹینوں سے سجے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔