فلم ’ساہو‘میں شردھا کپور کی پہلی جھلک جاری

March 07, 2018

بلاک بسٹر فلم ’باہو بلی‘کے ہیرو پرابھاس اب اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپورسائنس فکشن فلم ’ساہو‘میں شردھا کپور کی پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوجیتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بھارتی اداکارپرابھاس اوراداکارہ شردھا کپورپہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کی دیگرکاسٹ میں جیکی شروف،نیل نیتن مکیش، ارون وجے ویدیگر شامل ہیں۔

وی وامشی کرشنا ریڈی کی پروڈیوس کردہ فلم’ساہو‘ پرابھاس کی پہلی بالی وڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ ڈیڑھ سو کروڑ بجٹ سے بننے والی یہ فلم ہندی ،تامل اور تیلگو میں اس سال سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔