پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹسز کا رقص

March 07, 2018

موسم بہارکے رنگ پی آئی اے کی پروازوں میں بھی رنگ جمانے لگے ، کراچی سے آنے والی پرواز کی فضائی میزبان دلکش دھنوں پر جھوم جھوم اٹھیں، مسافروں کو گجرے بھی پیش کیے ۔

کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304میںموسم بہار کے رنگ، دلکش رنگوں کے دوپٹے اور ہاتھوں میں گجرے، فضائی میزبانوں نے موسم بہار کا استقبال اچھوتےانداز میں کیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مسافروں میں گجرے اور پھول تقسیم کرتی ایئرہوسٹسز نے لوک گیتوں پرٹھمکے بھی لگائے، پنجابی گیت پر میزبانوں کو محورقص دیکھ مسافر بھی جھومنے لگے۔

موسم بہار کے سنگ کراچی سے لاہورتک ڈیڑھ گھنٹے کا سفر گویا منٹوں میں کٹ گیا۔