پھل کھائیں، خوبصورت نظر آئیں

March 10, 2018

اچھا دکھائی دینا ہماری فطرت میںہے۔ خوبصورتی پانا اوراسے برقرار رکھنا ہماری ترجیحات میںہے، اس کیلئے ہم بہت جتن کرتے ہیں۔ اگر آپ یہ بھی جانتی ہیں کہ آپ کی خوبصورتی میںصحتمند جلد بہت اہم ہوتی ہے تو پھر پھل اور سبزیاں کھائیں کیوں کہ ماہرین کہتے ہیں کہ پھل اور سبزیاں بڑ ُھاپے کو تیزی سے بڑھنے سے روکتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چہرے کو اگر جھر ُیوں سے بچانا ہے تو پلاسٹک سرجری کروانے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کااستعمال بڑھا دیں۔طبی ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جوجلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

خوراک کا اثر جلد پر بھی ہوتا ہے جبکہ پھلوں میں کچھ ایسے حیاتین موجود ہوتے ہیں جو جلد کو سرطان سے بچاتے ہیں۔اور تو اور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے آپ بڑھتے ہوئے وزن سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے کو اگر بند گوبھی کی سلاد میں تبدیل کر دیا جائے تو موٹاپے اور زیادہ وزن سے جلد چھٹکارا ممکن ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا بھر کے طبی ماہرین انسان کی صحت میں بہتری کے لئے دن رات تحقیقی عمل سے گزر رہے ہیں۔ ہم آئے دن کسی نہ کسی طبی ماہر کی جدید تحقیق کے حوالے سے کچھ نہ کچھ پڑھتے ہیں۔ دور حاضر میں کی جانی والی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ مختلف طرح کے پھل اور سبزیاں انسان کی صحت پر مختلف طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں ‘اسی وجہ سے طبی ماہرین پھلوں اور سبزیوں کو خوراک کا باقاعدہ حصہ ّ بنانے پر زور دیتے آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان سے نہ صرف ضروری حیاتین اور نمکیات حاصل ہوتے ہیں بلکہ اس سے انسان کو صحت مند رکھنے اور موذی امراض سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ماضی میں کئی ایسی مطالعاتی رپورٹیں شائع ہوچکی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ باقاعدگی سے پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد دل‘ذیابیطس اور سرطان سے موذی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ پھلوں میں پائے جانے والا قدرتی جز فلیونوئڈز ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لیے اہم ہے۔ اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد میں 25 سال کے عرصے تک فلیونوئڈز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اسٹرابریز، سیب، ناشپاتی اور مالٹوں میں پائے جانے والا یہ جزو زبردست اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ چائے اور پیاز بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

روزانہ ان کا ایک اضافی حصے کا استعمال 4 سال کے دوران 100 گرام وزن کم کرتا ہے اور اگر 5 سال تک اس معمول کو برقرار رکھا جائے تو وزن میں آدھا کلو سے زیادہ کمی کی جا سکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کچھ مقدار میں بھی جسمانی وزن میں کمی صحت کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس، کینسر، بلڈ پریشر اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ زیادہ پھل یا سبزیوں کا استعمال نہیں کر سکتے وہ سیب، ناشپاتی یا بیریز کی کچھ مقدار کو کھانا عادت بنا لیں تو وہ یہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

سیب

سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لیے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔

تربوز

تربوز جلد کو ہائیدریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جب کہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلینرز کا کام دیتا ہے۔

آڑو

یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔

کینو یا مالٹا

کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے والا تسلیم کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں اور چہرے پر نکلنے والے دانے بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انار

انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تربوز کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ خشک اور کھردری جلد کے لیے مفید ہیں۔

پپیتا

پپیتا ان پھلوں میں شامل ہیں جس کے بارے میں ماہرین طب کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیـں۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور چند خصوصی انزائیم پائے جاتے ہیں اس لیے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لیے انتہائی مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پپیتا کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کرکے جلد مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔