کراچی:جعلی پیٹرولیم کمپنی کا منیجر گرفتار،مالک فرار

March 10, 2018

گڈاپ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی پیٹرولیم کمپنی کے منیجر کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے سچل میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا تاہم مالک فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے دفتر سے جعلی رسیدیں، انوائسز، مہریں، کمپیوٹر، لیپ اور ٹاپ برآمد کرلیا،ملزمان ایرانی تیل کو ہیسکول، بائکو اور بکری کے نام سے اندرون سندہ کے پیٹرول پمپس پر سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ 41/018 بجرم 468،471،420/34 درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے،ایس ایچ او گڈاپ سٹی شعور خان بنگش کے مطابق ایرانی تیل کے اسمگلر بابل جان کی بھی تلاش جاری ہے۔