شادی کی پیشکش کے دوران ڈرون زمین پر گرگیا

March 11, 2018

دنیابھر میں کئی لو گ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے محبوب فورا راضی ہوجائے ۔

لیکن کبھی کبھی شادی کی پیشکش کے دوران ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں، جس سے یہ یادگار دن افسوس کے دن میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جی ہاں ایسا ہی ایک منظرآئس لینڈ میں دیکھنے کو ملا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی شادی کی پیشکش کا تمام منظر ڈرون کے ذریعے کیمرے میں محفوظ کر نا چاہا۔

لیکن جیسے ہی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور انگوٹھی پہنانا چاہی عین اسی وقت ڈرون ہچکولے کھاتا ہوا زمین پر آگرا۔

یوں شادی کی پیشکش کا یادگار منظر ڈرون نے برباد کرکے نوجوان کو افسوس میں مبتلا کردیا۔