آفریدی نے سیف بدر سے معافی مانگ لی

March 11, 2018

کراچی کنگز کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے ملتان سلطانز کے سیف بدر کی وکٹ لینے پر اختیار کئے گئے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سیف بدر نے پہلے شاہد آفریدی کو چھکا مارا لیکن تجربہ کار آل رائونڈرنے انہیں کلین بولڈ کردیا اور پھر اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے بیٹسمین کو جارحانہ انداز میں ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا۔


سوشل میڈیا پریہ ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس میں شائقین کرکٹ نے شاہد خان آفریدی کو ہدف تنقید بنایاجبکہ سیف بدر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو’ لیجنڈ‘ لکھا اور مزید کہاکہ ’میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں‘ ۔


آج شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر سیف بدر معذرت کرلی اور کہا کہ جو کچھ ہوا وہ گیم کی شدت کی وجہ سے ہوا ہے،ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کیا اپنے رویے پر معافی مانگتا ہوں۔