اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل پروڈیوسرز بن گئے

March 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما اب پروڈیوسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

صدارت کے یک سال بعد باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کیلئے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے جو کہ رئیلیٹی شو کی طرز پر بھی ہو سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود بارک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

بارک اوباما کے سینئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی رواں سال شائع ہونے جا رہی ہے،جس میں انہوں نے دور صدارت کے اہم واقعات شیئر کیے ہیں۔