لاہور:رائیونڈ میں 7سالہ بچی سے زیادتی

March 13, 2018

لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں امام مسجد نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی بہن بھائیوں کے ساتھ سپارہ پڑھنے گئی، ملزم غلام مصطفیٰ نے صفائی کے بہانے بچی کو روک لیا اور دیگر بچوں کو واپس بھیج دیا،والدین کو تشویش ہوئی ،وہ غلام مصطفیٰ کے گھر پہنچے، دروازہ کھٹکھٹایا تو ملزم بھاگ نکلا جبکہ بچی چیخ و پکار کر رہی تھی۔

بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کر دی ،ملزم برادری کے ذریعے صلح کے لئے دباؤ ڈالتا رہا،تاہم متاثرہ خاندان نے اگلے روز مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، متاثرہ بچی کے والدین دباؤ میں تھے ،مقدمہ دیر سے درج کرایا اور ملزم کو بھاگنے کا موقع مل گیا تاہم ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔