میکسیکو : شارک کی غوطہ خور پر حملے کی کوشش

March 13, 2018

بہادر غوطہ خور سمندری مخلوق کو قریب سے دیکھنے کیلئے لوہے کے پنجرے میں بیٹھ کر سمندر کی گہرائی میں جاتے ہیں اور یہ ایڈونچر بعض اوقات انھیں مہنگا بھی پڑ جاتاہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

میکسیکو کے جزیرے میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک غوطہ خور پنجرے میں سوار ہوکر شارک مچھلیاں دیکھنے کیلئے زیر آب چلا آیا،ابھی غوطہ خور کی مہم جاری تھی کہ اس ہی دوران ایک 14فٹ کی شارک نے اس پر حملہ کرنے کیلئے پنجرے کو کاٹنے کی کوشش کی ۔

اسی دوران شارک کا منہ اس پنجرے میں پھنس گیا جسے نکالنے کیلئے اس بہادر غوطہ خورنے ہاتھوں کی مد د سے اسے پیچھے دھکیل کر مصیبت سے باہر نکالا۔

غوطہ خور کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ شارک کو کسی قسم کی تکلیف پہنچے۔