فلم ’ریڈی پلیئر ون‘ تہلکہ مچانے کے لیے تیار

March 13, 2018

ہالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اسٹیون اسپیل برگ کی فلم ’ریڈی پلیئر ون ‘تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسٹیون اسپیل برگ کی فلم ہو اور دیکھنے والوں کو مبہوت نہ کرے ایسا ممکن نہیں ہو سکتا ان کی نئی سائنس فکشن فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

سائنسی دنیا کا حقیقی دنیا سے مقابلہ ،کون جیتے گا یہ جنگ ،یہ دیکھنے کے لیے آپ کو 30 مارچ کو سنیما گھروں میں جانا ہوگا۔

فلم ’ریڈی پلیئر ون‘ کا سرپرائز ورلڈ پریمئیر سائوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول میں ہوا،جسے دیکھنے کے بعد فلم بینوں نے جو ریویوز دیئے وہ بہت شاندار ہیں ،ہالی ووڈ کی یہ نئی سائنس فکشن فلم ایک ناول سے ماخوذ ہے۔

’ریڈی پلیئر ون‘ فلم کی کہانی ایک نوجوان کی ہے جو 2045میں اوسیس نامی شہر میں رہتا ہے ،جہاں حقیقت اور ورچوئل دنیا آمنے سامنے ہیں۔