بہاولپور کے 300 طلبا و اساتذہ کا ایک دن پاک فوج کےساتھ

March 13, 2018

بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور اسکولوں کے 300 طلبا اور اساتذہ کے گروپ نے ایک دن پاک فوج کےساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طلبا کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور کردار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

طلبا نے جوانوں کی حربی اور غیر حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ اور مختلف قسم کے جنگی ہتھیار بھی دیکھے۔

طلبا کو چھوٹےہتھیاروں سے فائرنگ کا تجربہ بھی کرایا گیا۔