دبئی،سب سے بڑی ایریل پروجیکشن اسکرین بنا لی گئی

March 14, 2018

دبئی نے دنیا کی سب سے بڑی ایریل پروجیکشن اسکرین کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق صدر شیخ زید بن النہیان کی 100ویں سالگرہ کی منابست سے بنائی جانے والی 92میٹرچوڑی اور 42میٹر لمبی اسکرین کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے دبئی کی فضاؤں کی سیر کروائی گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دبئی کے واسل ایسٹ مینجمنٹ گروپ کی جانب سے تیار کی جانے والی 300فٹ کی یہ پروجیکشن اسکرین 90منٹ تک دبئی کی فضاؤں میں سیرکرتی رہی۔

اس دوران اس پر شیخ زید کی تصاویر اور عرب امارات کا پرچم نمایاں کیا گیا۔