نئی رومانٹک فلم ایڈرفٹ کا پہلا ٹریلر

March 15, 2018

حقیقی کہانی پر مبنی ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی رومانٹک فلم ایڈرفٹ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکاربالٹیزر کورماکور کی یہ فلم بقا کی ایسی جنگ پر مبنی ہے جب ایک جوڑا گہرے سمندر میں بے یارو مددگار ہوجاتا ہے اور شدید سمندری طوفان کے بعدان کی کشتی سمندر میں نامعلوم مقام پر پہنچ جاتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


زندگی اور موت کی جنگ لڑتے یہ دونوں نوجوان مشکلات میں گھِر جاتے ہیں جن کے بچ نکلنے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی۔

ایرون کینڈل اور رالف وِنٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارشائیلین ووڈلی اور سیم کلیفین مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

معروف ناول سے ماخوذ یہ رومانٹک ڈرامہ فلم رواں سال یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔