عالمی طاقتوں کابرطانیہ میں روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کی مذمت

March 15, 2018

برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی نے روس سے اپنے ملٹری گریڈ نرو ایجنٹ پروگرام (فوجی استعمال کے قابل کیمیائی اعصابی حملہ سے متعلق پروگرام) کی مکمل تفصیلات سے انسداد کیمیائی ہتھیار آرگنائزیشن کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی کی جانب سے جاری مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق روسی خفیہ ایجنٹ سرگئی اور اسکی بیٹی پر حملے میں روس کے بنائے ملٹری گریڈ نرو ایجنٹ کا استعمال ہوا، یورپ میں جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی بار اس ملٹری گریڈ نرو ایجنٹ کا استعمال ہواہے۔

مزید کہا گیا کہ حملہ برطانیہ کی سالمیت کے خلاف ہے، کسی ملک کی جانب سے ایسا کرنا کیمیائی ہتھیار کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ حملہ ہم سب کی سلامتی کوخطرہ ہے۔