ملتان: پی ٹی آئی جلسے میں تعینات اہلکار کار کی ٹکر سے جاں بحق

March 15, 2018

ملتان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کی سیکیورٹی پرتعینات اہلکار کارکی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ملتان کے علاقے لطف آباد میں پیش آیا،جہاں کانسٹیبل ممتاز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی پرتعینات تھا۔

پولیس کےمطابق عمران خان اڈہ بند بوسن سے خطاب کر کے نکلے تو ان کے روٹ کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ممتازکو نامعلوم تیز رفتار کار سوار نے ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا۔

اہلکار کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، وہ ڈی ایس پی صدر کا گن مین تھا۔

جاں بحق ہونے والا اہلکار ممتاز 18 سال سے پولیس میں نوکری کر رہا تھا،اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں جبکہ 6سال کابیٹادل کا مریض ہے۔