کراچی: کینسر کے مریضوں کی مدد کیلئے ہوا لائٹ فیسٹیول

March 16, 2018

بیت السکون کینسر اسپتال کراچی کے مریضوں کے لیے فنڈز اکٹھا کر نے کیلئے داؤد پبلک اسکول کے تحت فیسٹیول آف لائٹس کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں منعقد ہونے والی روشنیوں کی رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون استاد کا کہنا تھا کہ بیت السکون کینسر اسپتال کے مریضوں کے لیے فنڈز اکٹھا کر نے کیلئے طلباء، رضاکار، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں تعلیم کے ساتھ جذبہ ایثار کو فروغ دینے اور ان کو معاشرے میں ایک کامیاب انسان اور ذمہ دارشہری بنانا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے کے مستحق افراد کے کام آسکیں۔

طلباءنے اس تقریب میں روشنی سے متعلق منفرد اور دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جس کے ذریعے حاصل شدہ فنڈز کو بیت السکون کینسر اسپتال کے مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تقریب میں لائٹ پریڈ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی جس میں چمکدار لباس پہنی چھوٹی بچیوں کے گروپ نے پرفارم کیا۔

اس موقع پر طلباء نے فیس پینٹنگ، نیل آرٹ سمیت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ تقریب کے اختتام میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔