وزیراعلیٰ سندھ کا بغیر پروٹوکول کے دورۂ کراچی

March 16, 2018

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج شام کراچی شہر کا اچانک بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا۔

انہوں نےسب میرین انڈرپاس پر جاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات جام خان شورو بھی تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیر اعلیٰ سندھ نے زیر تعمیر انڈر پاس کے کام کا جائزہ لیا،انہیں صوبائی وزیر جام خان شورو نے جاری کام کے حوالے سے بریف کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے جام خان شورو کو ہدایت کی کہ سب میرین انڈرپاس کا کام مئی تک مکمل ہوجانا چاہئے۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرتعمیر سن سیٹ بلیووارڈ پر ہونے والے کام کا بھی معائنہ کیا، سن سیٹ فلائی اوو کے پلرز کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بعد میں فوارہ چوک، صدر تا زولاجیکل گارڈن زیر تعمیر سڑک کا معائنہ بھی کیا،اس سڑک کےکافی حصے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے پی ڈی نیاز سومرو کو ہدایت کی کہ فوارہ چوک تا چڑیا گھر دورویہ سڑک کی کارپٹنگ سے قبل ڈرینج پائپس اچھے طریقے سے بچھائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سن سیٹ فلائی اوور کے معائنے کے دوران ایک ہاکر سے اخبار بھی خریدا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو نقشے کی مدد سے پی ڈی نیاز سومرو نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جہانگیر پارک کا بھی اچانک دورہ کیا،پارک میں موجود بچے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے ،انہوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر میں مختلف افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفی بنوائی۔