نہ پیپلز پارٹی سے اتحاد تھا،نہ ہے، شاہ محمود قریشی

March 16, 2018

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد تھا اور نہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے لیے بلوچستان کے ساتھ سمجھوتا تھا، اگر ن لیگ کا سینیٹ چیئرمین منتخب ہوتا تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سوچے کہ وہ کون تھے جنہوں نے ساتھ ہونے پر بھی ساتھ نہیں دیا۔