بنگلادیشی نژادخاتون باکسر رخسانہ بیگم 17 مارچ کو رنگ میں نطر آئیں گی

March 17, 2018

بنگلادیشی نژاد برطانوی موتھائی اور کک باکسنگ چیمپئن رخسانہ بیگم اب باکسنگ کی دُنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

چونتیس سالہ رُخسانہ بیگم ان دنوں پروفیشنل باکسنگ کی پہلی فائٹ کے لیے ٹریننگ میں مصروف ہیں، پانچ فٹ تین انچ قامت والی رُخسانہ بیگم سترہ مارچ کو ایسٹ لندن کے یارک ہال میں پہلی بار باکسنگ رنگ میں اُتریں گی ،جہاں اُن کا مقابلہ بلغاریہ کی ایوانکا ایوانووا سے ہوگا۔

رخسانہ بیگم برٹش اور یورپیئن موتھائی چیمپئن ہیں ، انہوں نے ورلڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔