سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے

March 17, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ گانے کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔

فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔