جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنیکی مذمت کرتے ہیں،اے پی ایم ایس او

March 17, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کی ہے ۔ مرکزی کابینہ نے جامعہ کراچی کے ایک پروفیسر کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کے عمل کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے طالبات میں تشویش پائی جاتی ہے ۔مرکزی کابینہ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ، رجسٹرار اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کیلئے تحققیاتی ٹیم بنائی جائے ۔