اسلام آباد ائرپورٹ سے مشتبہ شخص گرفتار

March 19, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ائرپورٹ پر مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ شخص کوگھومتے ہوئے سول ایوی ایشن کے عملے نے روک کرپوچھ گچھ کی جوائرپورٹ کی حدودمیں داخلے بارے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ محمد عمر سکنہ سیالکوٹ کو بعدازاں پولیس چوکی ائرپورٹ کے حوالے کردیاگیا۔