مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش 15 افراد کے خلاف مقدمہ

March 19, 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر)صدر پولیس نے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزا م میں پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ احسن نے صدر پولیس کو درخواست دی کہ محمد نعیم اور محمدعلی، امیر حمزہ ، ہارون ، اللہ رکھا ، جاوید ، ساجد ، عمران ، عابد اور الیاس وغیرہ نے اس کے مکان پر قبضہ کی کوشش کی ملزمان مسلح تھے پولیس کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔