زیر تعمیر بنگلے کی چھت گرنے سے 5مزدور زخمی

March 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن کے علاقے اولڈ کلفٹن بنگلہ نمبر 26میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک چھت منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے کام کرنے والے مزدور دب گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے 5افراد کو زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں میں 40سالہ اصغر علی،30سالہ حمدان،50سالہ بابو ،60سالہ غلام مصطفی اور 35سالہ اصغر شامل ہیں ۔