ذوالفقار علی بھٹو نےپاکستان کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں، پی پی پی

March 19, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 65 لطیف آباد کا اجلاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں شیری رحمان کو سینیٹ کا قائد حزب اختلاف بننے پر خوشی کا اظہار اور لطیف آباد میں جاری ممبر سازی میں کارکنان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں یوسی صدور، جنرل سیکریٹریز، انفارمیشن سیکریٹریز، یوسی چیئرمینز اور کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم و بہادر لیڈر اور جمہوریت کے علمبردار تھے، انہوں نے پاکستان کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں، ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا لیکن آمر ضیاءکے آگے جھکنا پسند نہیں کیا۔