فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، انرجی ڈرنکس ناقابل استعمال بنا دیں

March 19, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں غیرمعیاری انرجی ڈرنکس اور گمراہ کن اشتہارات کیخلاف کاروائیاںکی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوںکے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ سینٹرز سے9 ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گئیں، انرجی ڈرنکس کو پنکچر کر کے ناقابل استعمال بنا دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے عملے کاکہنا ہے کہ ا نرجی ڈرنکس بنانے اور امپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے متعدد بار دی گئی وارننگ پر عمل نہیں کیاجبکہ انرجی ڈرنکس پر لیبل اردو میں تحریر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انرجی ڈرنکس پر بچوں، حاملہ خواتین اورزیادہ مقدار کے استعمال کی وارننگ درج کرنے کو بھی کہا گیا تھاجبکہ انرجی ڈرنکس میں پنجاب پیور فوڈریگولیشن2017 کے مطابق کیفین لیول 200سے کم ہونا چاہیے۔

عملے نے مزید بتایا کہ تلف کی گئی انرجی ڈرنکس میں کیفین لیول 300سے زائد پایا گیا، جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے، انرجی ڈرنکس کا باقاعدگی سے استعمال بلڈ پریشر، ہائپر ٹینشن سمیت متعددبیماریوں کا باعث بنتا ہے۔