برمنگھم میں کامک کنونشن کا میلہ سج گیا

March 19, 2018

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں سالانہ کامک کون کنونشن کا انعقاد کیا گیا، 2روزہ کامک کون2018میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے تھے۔

جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز، خلا ئی مخلو ق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ان کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے گئےہیں۔

یہا ں کو ئی ننجا ٹرٹل،کوئی اسپائیڈرمین،کوئی سپر مین اور کوئی تو اسٹار وارز کا کردار بنا نظر آرہا ہے جبکہ سینکڑوں منچلوں نے مختلف سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے تھے۔