اسرائیل میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک ملازم پر اسلحے کی اسمگلنگ کا شبہ

March 20, 2018

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک ملازم پر غزہ پٹی سے غرب اردن اسلحہ اسمگلنگ کا شبہ ہے۔ اسرائیلی خفیہ ادارے شین بیت کے مطابق اس مشتبہ شخص نے 5مرتبہ اپنے سفر کے دوران 70پستولیں اور 2خود کار ہتھیار غزہ سے باہر پہنچائے، اس بیان میں بتایا گیا کہ سفارت خانے کی گاڑی میں سفر کرنے کی وجہ سے اس شخص سے بہت سخت انداز میں جانچ پڑتال نہیں کی جاتی تھی۔ شین بیت کی رپورٹ کے مطابق سفارت خانے کے ملازم نے صرف مالی فوائد کے لیے یہ کام کیا ہے اور افسران ان کارروائیوں سے بے خبر تھے۔