سیکورٹی کیلئے کھڑے کئے گئےکنٹینرز میں کروڑوں کا سامان موجود

March 20, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچوں کے انعقاد کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی نکتہ نگاہ کے تحت راتوں رات 50 سے زائد کنٹینرز کو قابو کر کے قذافی سٹیڈیم کے گردو نواح میں واقع مختلف پوائنٹس پر کھڑا کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ ان کنٹینرز میں مختلف درآمد و برآمد کنندگان کے کروڑوں روپے مالیت کا سامان موجودہے۔