پرویز مشرف کل واپسی کا اعلان اور عدالتوں کاسامنا کرینگے،صدر اے پی ایم ایل

March 20, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف مکمل صحتیاب ہو چکے، (کل)بدھ کو پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے،پرویزمشرف ہر صورت واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے،پرویز مشرف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے اور انہیں نقل و حرکت ، اظہار رائے کی آزادی دے،نواز شریف عدلیہ اور فوج کو بدنام کر نے کی بجائے اپیل میں جائیں ، پرویز مشرف ملکی اداروں کی بجائے وطن دشمنوں کو للکاریں گے۔ وہ پیر کو اسلام آباد میں پارٹی مرکزی آفس میں پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔