بغیر ڈرائیورگاڑی کا پہلا حادثہ ،خاتون ہلاک

March 20, 2018

امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی۔حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریاست ایریزونا میں پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زد میں آگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت 49 سالہ خاتون اپنی سائیکل کے ہمراہ پیدل سڑک عبور کررہی تھی کہ ٹیکسی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حادثے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کو امریکا اور کینیڈا بھر میں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ بغیر ڈرائیور کار کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حادثہ ہے۔