جیتا ہوا میچ ہار گئے، سرفراز احمد

March 21, 2018

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیتا ہوا میچ ہار گئے، پشاور زلمی کے خلاف میچ ہارنے کے بعد سرفرازا حمد کا کہنا تھا کہ نواز اور ان کی وکٹیں غیر ضروری اسٹروک کھیلنے کی وجہ سے ضائع ہو گئیں ۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ میچ میں غلطیاں کیں۔میچ کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوںنے کہا کہ غیر ضروری شاٹس کھیلنے کے سبب وکٹیں گنوائیں۔

واضحرہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے ایلیمینٹر ون میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک رن سے ہرا دیا ،میچ میں انور علی نے آخری اوور میں 3 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا لیکن ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے ۔

پشاور زلمی کو فائنل تک رسائی کےلیے آج کراچی کنگز سے مقابلہ کرنا ہے ۔