کشمیریوں کو حریت پسند ی ترک کرنے کی قیمت مقرر

March 21, 2018

طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے آزادی نہ مانگنے کے بدلے رقم کا لالچ دینا شروع کردیاہے ،اورعسکریت پسندی ترک کرنے کی قیمت 6 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کو 6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

لیکن یہ رقم دس سال کے فکس ڈیپازٹ کی صورت میں دی جائے گی،جسے یک مشت استعمال نہیں کیا جاسکے گا،ا س عرصے کے دورا ن انہیں اپنے رویے میں تبدیلی کا یقین دلانا ہوگا۔تاہم وہ اس رقم کا ماہانہ چار ہزار روپے منافع حاصل کرسکیں۔