انتظار قتل کیس،اے سی ایل سی کےگرفتار اہلکار عدالت میں پیش

March 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی ۔ 30مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مقتول کے والد اشتیاق اور ان کے وکیل پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے 8اے سی ایل سی کے گرفتار اہلکاروں کو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کر دی ۔