ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو لوٹ لیا گیا

March 22, 2018

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مسلح ملزمان نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کو لوٹ لیا جبکہ اورنگی ٹائون سے پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شریف آباد میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل رفیق اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔

فیصل رفیق کے مطابق وہ شریف آباد اپنے بھائی کے گھر گئے تھے کہ گاڑی سے اترتے ہی 2 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر ان سے 2 موبائل فون اور نقد رقم چھین لی۔

فیصل رفیق کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم حد سے زیادہ ہے جس کی وہ پولیس سے شکایت بھی کرچکے ہیں۔

ادھر اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور سٹے بازی میں ملوث ہیں، جن میں آفتاب، عمران، اکرم اور علی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور جوئے کی پرچیاں ملی ہیں۔

علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔