گرفتاریاں نادرا کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کو روکنا ہے، جسقم

March 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت دیدار شام، قاری وزیر مجاہدی اور دیگر رہنماؤں نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ غفار چانڈیو، صوفی حامد اور کاشف سومرو کو گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ اقدام نادرا کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جسقم کے احتجاج کو روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ان کو آزاد کیا جائے۔