جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

March 23, 2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، نہ مارشل لا باہر سے ہے اور نہ مارشل لا اندر سے ہے۔

یوم پاکستان پر کیتھڈرل چر چ لاہورمیں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جس کا وطن نہیں ہوگا، اس کی قوم کہاں سے ہوگی؟؟؟؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بدنصیب ہیں وہ قومیں جنہیں اپنا وطن میسر نہیں، ہماری قوم خوش نصیب ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری قوم خوش نصیب ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں سے بڑھ کر اس ملک کی عزت کرنی چاہیے ۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تعلیم حاصل کریں اور ملک کا نام روشن کریں ،انہوں نے کہا کہ قوم وطن سے، شروط نہیں ہوتی بھائی، وہ قوم نہیں ہوتی وہ ہجوم ہوتا ہے جسے ہم صرف لوگ کہہ سکتے ہیں۔