مہینوں میں بنائی گئی عمارت، منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی

March 23, 2018

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں 62برس قدیم10منزلہ ایک عمارت کو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔

مونٹریال چلڈرن اسپتال کی اس سابقہ عمارت کو گرانے کے لیے کئی کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جسے عمارت کے اندرونی حصوں میں رکھا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریموٹ کا بٹن دباتے ہی عمارت نیچے گر کر کئی ٹن وزنی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جبکہ یہ منظر دیکھنے کے لیے کئی افراد موجود تھے۔


واضح رہے کہ 1956میں بننے والی یہ عمارت بچوں کے اسپتال کے لیے استعمال ہورہی تھی جبکہ 3سال قبل اسپتال یہاں سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔