اپنے کام کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا، سلمان خان

March 24, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو بالکل سنجیدہ نہیں لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب انہیں اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کام سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اس لئے اب وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے گزشتہ روز اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کی پروموشنل وڈیو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی یا مشکل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہوتا تھا جو میرے لئے ایک ہچکی اور مشکل تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے آج کل میں اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں کیونکہ اب مجھے اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے لہٰذاتمام لوگوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں۔ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس 3‘‘ میں دکھائی دیں گے۔