جمہوریہ چیک کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، 6 ہلاک

March 24, 2018

پراگ ( اے ایف پی) وسطی یورپ کے شہر جمہوریہ چیک کے کیمیکل پلانٹ میںہونے والے دھماکے میں6افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ پلانٹ کیمیائی گروپ یونی پیٹرول کی ملکیت اور ریفائنری کملپکس کا حصہ ہے اور دھماکہ ریفائنری کے ذخائر میں آگ لگنے کے باعث ہوا ہے۔ حکام کے مطابق پلانٹ میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا اس کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔