جبر بڑھ رہا اور آزادیاں سلب کی جارہی ہیں، جرمن تنظیم

March 24, 2018

برلن(نیوز ڈیسک) کئی ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جبر بڑھ رہا ہے اور سیاسی شعبوںمیں آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔ بیرٹلزمان فائونڈیشن کے ایک جائزے کے مطابق ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جمہوریت اور مارکیٹ اکانوی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور ان دونوں شعبوں میں تنزلی گزشتہ 12 برس کی اپنی بلند ترین سطحپر ہے۔ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ایسے حکمرانوںکی تعداد بڑھ رہی ہے جو نگرانی میں اضافے اپنے اقتدار کو طوالت دینے اور ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے نظاموںکی تشکیل میںلگے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی ناانصافی، بدعنوانی اور بدانتظامی کے خلاف مظاہروںمیں بھی اضافہ ہوا ہے اس جائزے کو مرتب کرنے والوںنے اس سلسلے میںہنگری اور ترکی پر خاص طورپر تنقید کی ہے کیونکہ ان دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے اختیارات کو ناجائز طورپر بڑھانے اور سیاسی میدان میںقدغن لگانے کی کوششوں میںہیں۔