ارتھ آور، آج رات 8بجے غیر ضروری لائٹس بند کر دی جائیں گی

March 24, 2018

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ملک میں ارتھ آور ہفتہ کو منایا جائے گا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شعور کی آگہی کے لیے رات 8 بجے غیر ضروری لائتس بند کر دی جائیگی اس ضمن میں پارلیمنٹ ہائوس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا، تقریب رات ساڑھے 8 بجے پارلیمنٹ ہائوس کے پارکنگ ایریا میں گیٹ نمبر ایک پر ہوگی۔