سیول، اوور ٹائم ختم کرنے کیلئے کمپیوٹرز رات آٹھ بجے بند کرنا ہونگے

March 24, 2018

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں حکومت نے ملازمین کو دفتروں سے گھر وقت پر بھیجنے کے لیے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام کمپیوٹر رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ اوور ٹائم کام کرنے کی روایت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جنوبی کوریا میں سرکاری ملازمین اوسطاً سالانہ 2,739 گھنٹے کام کرتے ہیں جو دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ملازمین کے مقابلے میں تقریباً 1,000 گھنٹے زیادہ ہے۔